۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تحریک منہاج القرآن پاکستان کے شہراعتکاف

حوزه/ ماه صیام کے آخری عشره میں تحریک منہاج القرآن پاکستان کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں 26 مئی 2019ء سے جامع المنہاج لاهور میں ہزاروں لوگ معتکف ہو گئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماه صیام کے آخری عشره میں تحریک منہاج القرآن پاکستان کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں ۲۶ مئی ۲۰۱۹ء  سے جامع المنہاج لاهور میں ہزاروں لوگ معتکف ہو گئے۔

جامع المنہاج میں معتکفین تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نگرانی میں شریک ہیں۔ شہر اعتکاف میں آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں سے معتکفین شریک ہیں۔ شہراعتکاف میں رجسٹریشن اور باڈی سرچ کے بعد اعتکاف گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر معتکفین کو خوش آمدید کرتے ہوئے نصیحت کی کہ معتکفین خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ قرآن حکیم کی تلاوت کریں، درود شریف کا ورد کریں، علوم دینیہ سیکھیں، قیام اللیل کریں، ذکر اذکار میں دل لگائیں، اللہ کو راضی کرنے کی ان گھڑیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا’’ معتکف گناہوں سے کنارہ کش ہو جاتا ہے اور عملاً نیک اعمال کرنیوالے کی مثل پوری پوری نیکیاں عطا کی جاتی ہیں ‘‘ معتکفین کو منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

شیخ الاسلام طاہرالقادری نے افتتاحی خطاب میں مولا علی السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ’’ولایت کیا ہے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اولیاء کو مولا علی علیہ السلام شہنشاہ ولایت ہیں، امت میں ولایت کا دروازہ سیدنا علی المرتضیٰ سے کھلتا ہے اور تمام اولیا کرام کو مولا علی کی بارگاہ سے فیض ولایت ملتا ہے۔

انهوں نے مزید کہا کہ اعتکاف تو اپنے محلے کی مساجد میں ہر کوئی بیٹھ جاتا ہے اور اللہ اللہ کرتا ہے، لیکن منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ یہاں اللہ اللہ کرنے سیکھتے ہیں اور اللہ اللہ کرنے سکھانے جاتے ہیں، یہاں تدریس و تربیت ہوتی ہے۔ یہاں دین اور اخلاق کی تربیت ہوتی ہے۔ آپ دین کے ذریعے اللہ کیساتھ اپنا تعلق مضبوط کرتے ہیں اور پھر دین کی شمع کو دنیا میں پھیلاتے ہیں۔

شہراعتکاف کی افتتاحی نشست میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس قادری، احمد نواز انجم، سید الطاف شاہ، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، سید مشرف علی شاہ، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، حاجی امدداللہ خان، پروفیسر سلیم منہاس، عرفان یوسف، مظہر علوی اور دیگر قائدین مرکزی سٹیج پر موجود تھے۔

25 ویں شب رمضان کو شہراعتکاف کی پانچویں نشست میں ایرانی قراء نے خصوصی شرکت کی اور تلاوت و نعت پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .