۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نداۓ  منتظرین

حوزہ/ندائے منتظرین کے عنوان سے مقابلہ آن لائن ہوگا جس میں دنیا بھر سے خواہشمند شرکت کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پندرہ شعبان کی مناسبت سے حرف دل مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

شعر:دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکهتی ہے،پَر نہیں، طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے۔

اطلاع دیتے ہوئے منتظمین نے کہا، یہ ایک حقیقت ہے کہ دل کی بات، دل کو لگتی ہے اور دل کی یہ بات اگر مولا مہدیؑ کیساتھ ہوتو یقیناً دوسروں کے دلوں کو لگے گی، ان پر اثر کرے گی اور احساس کی بیداری اور فکر کی نورانیت کا باعث بنے گی.

موصولہ خبر کے مطابق 15 شعبان کی مناسبت پر  "دل کی بات مولاؑ کے ساتھ" مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے.

منتظمین نے واضح کیا کہ،دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے منتظرین امام مہدی(ع) اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں.

انعامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بیان کیا گیا کہ، پہلےدس افراد کو 1000 پاکستانی روپے فی نفر اور اگلے دس افراد کو 500 روپے فی نفر دیئے جائیں گے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اس مقابلہ کا طریقہ یو بیان کیا گیا،طریقہ کار:امام مہدیؑ کے ساتھ اپنے دل کی بات کہیں:

کسی وقت آرام سے بیٹھ کر دیکھیں آپ کے دل کی بات کیا ہے امام مہدیؑ سے

اپنے دل کی گہرائی میں اتر کر دیکھیں...

اور یہ بات کسی خوبصورت جملے کی صورت میں، شعر کی صورت میں یا دعا و مناجات کی صورت میں... لکھ کر"ندائے منتظرین" پیج پر میسج کر دیں.

https://www.facebook.com/NidayeMontazireen

آپ کا جملہ گرافکس کی صورت میں پوسٹ کیا جائے گا

اور اس کا لنک آپ کو میسج کر دیا جائے گا.

جسے آپ اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو فاروڈ یا انہیں ٹیگ کے ذریعے اطلاع دینگے۔

ایک فرد کو صرف ایک جملہ بھیجنے کی اجازت ہے.

ایک سے زیادہ جملے بھیجنے کی صورت میں، صرف پہلا جملہ پوسٹ کیا جائیگا اور باقی جملے اگنور کردیئے جائیں گے۔

ندائے منتظرین پیج صرف ایک پلیٹ فارم ہے آپ کے دل کی آواز کو دوسروں تک پہنچانے کا، اور ان کی بیداری و احساس کا باعث بننے کا۔

واضح رہے کہ زیادہ likes لینے والے جملے انعام کے حقدار قرار پائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .