۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سبحانی نیا
اہلسنت کے ممتاز علماء امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت کو قبول کرتے ہیں

حوزہ / مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے کہا: بعض مؤرخین اور اہل سنت کے برجستہ علماء امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت کے قائل اور انہیں امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرزند سمجھتے ہیں اور انہوں نے اپنی کتب میں اس کو ذکر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین محمد تقی سبحانی نیا نے شہر قزوین میں ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے میلاد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت مہدی(عج) کی ولادت سے صرف کچھ شیعہ آگاہ تھے اور عام لوگ اس سے آگاہ نہیں تھے۔ حضرت کی ولادت کو مخفی رکھنے کا اہتمام صرف امام حسن عسکری علیہ السلام نے نہیں کیا تھا بلکہ اس میں ارادہ خداوندی بھی شامل تھا۔

حوزہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے کہا: روایات میں ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مادر گرامی جب باردار تھیں تو ان میں حاملگی کے کوئی آثار نہیں تھے حتی کہ جب شب ولادت حضرت امام زمان(عج) جب امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی بہن سے کہا کہ وہ حضرت نرجس خاتون کا خیال رکھیں تاکہ حضرت مہدی موعود(عج)  اس دنیا میں آئیں تو امام(ع) کی بہن نے حمل کی علامات نہ ہونے پر تعجب کیا۔ حضرت(ع) نے فرمایا: ارادہ خداوندی یہ ہے کہ حضرت مہدی(عج) کی ولادت مخفی ہو تاکہ وہ دشمنوں کے گزند سے محفوظ رہیں اور اس کے تاریخی شواہد بھی ہیں جیسا کہ حضرت موسی علیہ السلام کی ولادت کو بھی مخفی رکھا گیا تھا۔

حجت الاسلام والمسلمین سبحانی نیا نے کہا:کچھ اہلسنت کہتے ہیں کہ امام زمانہ(عج) ابھی دنیا میں نہیں آئے اور وہ آخری زمانہ میں دنیا میں آئیں گے البتہ اہل سنت کے درمیان ایسے افراد بھی ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ امام زمانہ(عج) دنیا میں آچکے ہیں اور وہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرزند ہیں اور پانچ سال کی عمر میں ان سے باپ کا سایہ اٹھ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: اہلسنت کے نامی گرامی عالم دین اور مورخ ابن حجر ھیثمی نے اپنی کتاب الصوائق المحرقہ میں امام زمانہ(عج) کی ولادت کے موضوع پر بحث کی ہے اور وہ امام زمانہ(عج) کی ولادت کے قائل ہیں اور اسی طرح ابن خلکان نے اپنی کتاب وفیات الاعیان میں حضرت مہدی (عج)  کی ولادت کی تصریح کی ہے۔ ان کے علاوہ بھی بہت سارے اہل سنت علماء امام زمانہ(عج)  کی ولادت کے قائل ہیں۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے کہا: معتبر قول کے مطابق امام زمانہ(عج) کی ولادت 15 شعبان سال 255 ہجری کو ہوئی اور ایک اور قول کے مطابق آپ کی ولادت ۲۵۶ ہجری کو ہوئی۔

 حجت الاسلام والمسلمین سبحانی نیا نے آخر میں کہا: اے کاش خدا ہمیں بھی اتنی عمر عطا کرے کہ حضرت(عج)  کے ظہور کے زمانے کو درک کر سکیں اور امام کی سپاہیوں میں سے قرار پائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .