۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
توکل
لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے مدد کرنا حقیقی انتظار کرنے والوں کی علامت ہے

حوزہ / ایرانی مجلس خبرگان کے رکن نے کہا: لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے ان کی مدد کرنا حقیقی انتظار کرنے والوں کی علامت ہے۔

آیت الله سید رحیم توکل نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے منجی عالم بشریت(عج) کی میلاد کی مناسبت سے مومنین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ہمیں منجی عالم بشریت(عج)  کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے حقیقی منتظر قرار پائیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم قرآن مجید اور اہل بیت علیہم السلام کے نورانی کلام پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے واجبات پر عمل  اور حرام چیزوں سے اجتناب کریں۔

سید رحیم توکل نے کہا: ہمیں ضروری اعمال انجام دینے کے ساتھ ساتھ مسلمان ہونے کے ناطے اجتماعی ذمہ داریوں پر بھی عمل کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات بالخصوص فقراء و مساکین اور یتیموں کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے۔

اس نامور معلم اخلاق نے کہا: ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے امام معصوم حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ شریف زندہ اور حاضر ناظر ہیں اور ہمارے تمام افعال اور کردار پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ہفتے ہمارا نامہ اعمال ان کے ہاتھوں میں جاتا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ قول و فعل میں اور فردی و اجتماعی مسائل میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم کے بہترین شیعہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .