۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام و المسلمین احمد مبلغی
یوم القدس امت کے اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: یوم القدس امت کے اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا۔ اس سال تمام مذاہب کے پیروکاروں سے ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ اس دن کو ہمہ گیر طور پر منانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  آیت الله احمد مبلغی نے یوم القدس کے عالمی دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان فکری ہم آہنگی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

آیت الله احمد مبلغی نے مزید کہا: قدس شریف مسلمانوں کے لئے بہت مقدس مقام ہے کیونکہ اس میں انبیاء(ع) کی قبور ہیں اور مسلمانوں کا قبلہ اول بھی اسی سرزمین میں واقع ہے اور یہ سرزمین مسلمانوں سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا: یوم القدس مسلمانوں کے لئے عزت و سربلندی، اتحاد و وحدت اور فلسطینیوں کے اہداف کو زندہ کرنے کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .