حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے اس عید کی مناسبت سے مسلمانوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: روز مبعث بشریت کے لئے خدا کی لامتناہی عنایات کا جلوہ ہے کہ اس دن خدا کے بہترین بندے کو "پیغمبر خاتم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے لوگوں پر مبعوث کیا گیا اور اس طرح دین الہی بشریت کی ہدایت کے لئے کامل ہوا۔
انہوں نے عید نوروز اور عید مبعث کے ایک زمانے میں یکجا ہونے اور کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں موجود ہونے کو ماہ رجب اور اس کے بعد ماہ شعبان المعظم کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی بہترین فرصت قراردیا۔
دینی علوم کے استاد نے عید مبعث کے دن اور رات کے مخصوص اعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دن اور رات کے اعمال اور دعائیں کتاب مفاتیح الجنان میں موجود ہیں کہ جنہیں انجام دے کر مومنین اور مومنات ان کی مادی اور معنوی برکتوں سے فیض یاب ہو سکتے ہیں اور ان ایام میں قرآن کریم کی تلاوت اور اہل بیت علیہم السلام سے تمسک کرکے کرونا وائرس کے شر سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم نے آخر میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نو روز کی تعطیلات میں روزانہ قرآن کریم کی تلاوت، زیارت عاشورا اور دعائے توسل پڑھنے سے غافل نہ رہیں کہ انشاءاللہ یہ مسلمانوں کی مشکلات کے برطرف ہونے کا باعث بنیں گے۔
آپ کا تبصرہ