۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام علی اسلامی -عضو خبرگان رهبری
ماہ رمضان خدا کی بندگی اور قرب کا مہینہ ہے

حوزہ / مجلس خبرگان رہبری (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن نے کہا: مسلمانوں کو ماہ مبارک رمضان کی فضیلتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ ماہ رمضان خدائے متعال کی بندگی اور قرب کا مہینہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین علی اسلامی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے ماہ رمضان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کے متن کے مطابق روزہ دین اسلام کے واجبات میں سے ہے۔ یہ دوسرے ادیان میں بھی تھا اور اس کے فضائل بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: روزہ کے فریضہ ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔ اس کے متعلق تمام ادیان کا نقطہ نظر تقریبا ایک جیسا ہے اور اس کے واجب ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اسلامی نے کہا: روزہ انسان کے بدن کی صحت وسلامتی کے لیے بھی موثر ہے اور ڈاکٹر حضرات سے بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: انسان گیارہ مہینے تمام نعمتوں سے استفادہ کرتا ہے اور اگر ایک ماہ اس کو استراحت دیں تو یقینا اس کی بدن کی صحت وسلامتی میں بہت زیادہ تاثیر ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اسلام میں روزہ رکھنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی بہت زیادہ تاکید کی ہے اور مسلمانوں کو روزہ رکھنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ "روزہ رکھو تاکہ سالم رہو"۔

حجت الاسلام والمسلمین اسلامی نے کہا: روایات اہل بیت علیہم السلام میں بدن کی سلامتی کو روزے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: پوری کائنات کے خالق نے فرمایا: روزہ تم پر واجب ہے جس طرح کہ تم سے پہلے ادیان میں بھی واجب تھا۔

انہوں نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں کسی مرجع تقلید نے روزہ نہ رکھنے کا فتویٰ نہیں دیا ہے البتہ دین اسلام میں جو بھی وا جب کام انسان کے بدن کے لئے نقصان دہ ہو انسان اس واجب کے انجام دینے میں مکلف نہیں ہے اور یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین اسلامی نے کہا:اسپیشلسٹ اور دیندار ڈاکٹر ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا ان حالات میں روزہ انسان کے لئے نقصان دہ ہے یا نہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: اگر کرو نا میں مبتلا شخص کے لئے روزہ رکھنا نقصان دہ ہے تو وہ روزہ نہ رکھے لیکن اگر نقصان دہ نہیں ہے تو وہ روزہ رکھ سکتا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی مشکل نہیں ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: بدن کی حفاظت کے لیے روزہ رکھنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں اور تمام ڈاکٹرز بھی اس بات کی تائید کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .