۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید حسن نصرالله
ہم صبر کے ذریعہ کرونا کو شکست دے سکتے ہیں

حوزہ / سید حسن نصر اللہ نے کہا: کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے لبنان سمیت بہت سارے ممالک میں قحط اور افلاس کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ پس ضرورت اس امر کی ہے کہ معیشت کے امور کو تدبیر سے چلایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے اپنی تقریر میں اس ماہ پُر فضیلت کی آمد پر مسلمانوں کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے اس مہینہ کے فضائل اور خدا اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ماہ مبارک رمضان کے ایام کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔

انہوں نے پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روایات اور قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان ایسا مہینہ ہے کہ جس میں خیروبرکت ہے۔ اس مہینہ میں گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور اس مہینے میں خدا کے بندے واجب اعمال کے ساتھ ساتھ مستحب اعمال انجام دے کر اپنے اعمال کے اجر و ثواب کو چند برابر کرسکتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے کہا: ماہ مبارک رمضان میں قران کریم کی ایک آیت کی تلاوت کا ثواب دوسرے مہینوں میں ختم قرآن کے ثواب کے برابر ہے۔ روزے میں پروردگار عالم کا اپنا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اس میں خدا کے بندوں کا دنیا اور آخرت دونوں کا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا: اب ہم ایک ایسے زمانے سے گزر رہے ہیں کہ جس میں بدن کے دفاع کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے اور اس بات کے علمی شواہد موجود ہیں کہ روزہ انسان کے دفاعی سسٹم کو مضبوط بناتا ہے اور میڈیکل اور طب میں بھی اس بات کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا: سال کے ۱۲ مہینوں میں سے اس مہینہ کو خدا کی طرف نسبت دی گئی ہے اگرچہ تمام زمانے اور مہینے خدا کے ہیں لیکن اس مہینے کی خصوصیت یہ ہے کہ خدا نے جب اسے اپنی طرف نسبت دی ہے تو اس مہینے کی کرامت، تقدس، فضیلت، برکت اور اہمیت بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سب جانتے ہیں کہ صحت و سلامتی کے اصولوں کی رعایت کرنے کے لیے صبر کی ضرورت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت مشکل اور سخت کام ہے اور ان حالات میں لوگوں کی خوراک کے مسائل کو حل کرنا بھی سخت مسائل میں سے ہے۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے کہا: ہم صبر کے ذریعہ کرونا وائرس اور اپنے دشمن اسرائیل کو شکست دے سکتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا: صبر کے معنی مزاحمت، غصہ نہ ہونا اور اپنے آپ کو کنٹرول کرنا کے ہیں اور روزہ صبر کی سالانہ ریہرسل ہے اور کامیابی کی کنجی صبر ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا: لبنان میں کرونا وائرس سے مقابلے کی صورت حال حکومت اور وزارت صحت کی کوششوں اور اقدامات اور لوگوں کے صحت و سلامتی کے اصولوں پر عمل کرنے کی وجہ سے بہت اچھی ہے اور ہمیں صبر و استقامت اور صحت کے اصولوں پر عمل کرکے کرونا کو شکست دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا: جو افراد چاہتے ہیں کہ ان کے گناہ بخش دیئے جائیں تو  انہیں فقراء اور  حاجت مندوں کی مدد کرنی چاہئے اور روزہ داروں کو افطاری دینی چاہیے اگرچہ اس افطاری کی مقدار بہت کم ہی کیوں نہ ہو۔

سید حسن نصراللہ نے آخر میں کہا: کرو نا فائرس اگر اسی طرح پھیلتا گیا تو لبنان سمیت بہت سارے ممالک کا قحط اور فقر و ناداری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پس تدبیر سے معیشت کے امور کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .