۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین قم 

حوزہ/مولانا حیدر عباس زیدی سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ انسان کو کوئ نہ کوئ چیز عزیز ہوتی ہے جسے وہ حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ تو پھر کیا ایک مومن کے لئے خدا کی قربت،رسول(ص) اور ان کے اہلبیت(ع) کی خوشی سے زیادہ کوئ چیز عزیز ہو سکتی ہے؟۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دین اسلام میں احسان، نیکی اور ضرورت مند کی مدد کرنے کے بڑی تاکید کی گئی ہے۔

ہمارے علماء بھی سیرت اہل بیت علیہم السلام کو بیان کرتے ہوئے اکثر ایسے واقعے بیان کرتے ہیں جن میں آئمہ کا شب کی تنہائی میں ضرورت مند کی مدد کا ذکر ہوتا ہے۔
ہمارے علماء عوام کو اس عمل کی طرف راغب کرتے رہے ہیں مگر عوام کی جانب سے علما پر اعتراض ہوتا رہا ہے کہ وہ محض طوطا لسانی کرتے ہیں اور اپنے وعظ و نصیحت پر عمل نہیں کرتے ہیں!
البتہ اس اعتراض کی نقد بھی کی جاتی رہی ہے جس کا حاضر نمونہ مسلک شیعہ کے مراکز میں سے ایک مرکز قم المقدشہ میں موجود طلاب اور علمائے کرام کی زائرین کی خدمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہے کرونہ جیسی وبا کی آمد کو دو ماہ سے اوپر ہو چکا ہے اور اور پوری دنیا اس وقت لاک ڈاؤن سے دچار ہے اور اکثر افراد اپنی وقتی جگہ پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہندوستان سے زیارتوں پہ آئے زائرین کے ساتھ ہوا ہے جو دو ماہ سے زیادہ مدت سے اپنے وطن واپس ہو پانے سے محروم ہیں۔

بے وطنی کے اس عالم میں انکی امداد کا ذریعہ قم میں موجود طلاب اور علمائے کرام ہیں جو ان زائرین کی ذہنی، مالی و دیگر مدد کر رہے ہیں۔

ان طلاب میں پیش پیش رہنے والوں میں صدر انڈین اسلامک اسٹوڈنس مولانا ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی اور انکے ساتھی دیگر نمایاں شخصیات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک طرف انڈین اسلامک اسٹوڈنس زائرین کی خدمت کے ساتھ ساتھ انکو وطن واپسی پر مسلسل انڈین سفارتخانہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ تو دوسری طرف ماہ صیام کی برکتوں کو دیکھتے ہوئے ابھی تک 700 لوگوں کے درمیان مواد غذائی پہونچایا جاچکا ہے۔

جب ہمارے صحافی نے صدر انڈین اسلامک اسٹوڈنس یونین مولانا حیدر عباس زیدی سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ انسان کو کوئ نہ کوئ چیز عزیز ہوتی ہے جسے وہ حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ تو پھر کیا ایک مومن کے لئے خدا کی قربت، رسول(ص) اور ان کے اہلبیت(ع) کی خوشی سے زیادہ کوئ چیز عزیز ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں!
بلکہ مومن تو اسے حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ موقع تلاش کرتا ہے کیوں کہ وہ اسکی سب سے عزیز شئ ہے۔
تو کیا مومن راہ خدا میں خرچ کرنے کے لیے پیچھے رہے گا؟ بالکل نہیں!


تھوڑا ہی سہی، جتنا ہو سکے گا وہ اس نیک کام کو انجام دیگا کیوں کہ یہ کام خدا و اہلبیت (ع) کی خوشی کا سبب ہے اور مومن قربت الہی اور رضایت اہلبیت(ع) کا مشتاق ہوتا ہے۔
خاص طور پر ان سخت حالات میں جب دوسرا مومن برادر مشکلات میں گرفتار ہے، اور خدا کے اس با برکت و رحمت ماہ رمضان میں تو ضرور کرےگا کیوں کہ اس مہینے میں خدا و اہلبیت(ع) کی قربت اور خوشنودی بہت جلدی نصیب ہوتی ہے۔

صدر یونین نے مزید کہا کہ خوش قسمت اور لائق تحسین ہیں وہ افراد جو اس دور میں اس کار خیر کو انجام دے کر قربت الہی, رسول(ص) اور انکے اہلبیت(ع) کی خوشنودی سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .