۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین عباسی

حوزہ/حوزہ/ سربراہ جامعۃ المصطفیٰ نے سوشل میڈیا اور میڈیا کے بین الاقوامی مبلغین کے اجلاس کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین علی عباسی کے اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم
«الَّذِینَ یُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَ یَخْشَوْنَهُ وَ لَایَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ» (سوره احزاب/ آیه ۳۹)
سوشل میڈیا اور میڈیا پر بین الاقوامی سطح پر تبلیغ دین میں مصروف بھائیو اور بہنو! السلام علیکم!
عید سعید فطر (جو خدا کی بندگی اور عبودیت کی عید ہے) کی مناسبت سے آپ کو تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں اور ماہِ صیام میں آپ کی طاعات، عبادات اور دعاؤں کی قبولیت کے لیے خدا کے حضور دعا گو ہوں۔ 
گذشتہ ماہ مبارک رمضان میں مبلغین محترم تبلیغ کے نئے تجربات سے آشنا ہوئے ہیں۔ تمام تر مشکلات اور بے سروسامانی کے باوجود مبلغین اور امر خطیر کا بیڑہ اٹھانے والوں کو کوششیں لائق تحسین ہیں۔ میں یہاں پر آپ کی اور تمام تعاون کرنے والوں کی مخلصانہ کوششوں کا شکریہ ادا کرنا اپنے اوپر لازم سمجھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ خدا کے فضل و کرم سے بالمشافہہ تبلیغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد دور ہوں گی اور تبلیغ دین کا سلسلہ اپنی سابقہ روش پر جاری و ساری رہے گا۔
لیکن تبلیغ دین کے سلسلے میں حاصل ہونے والے اس نئے تجربے سے بھی استفادہ ہونا چاہیے کیونکہ تبلیغ کی اس جدید روش کا دائرہ کار بہت وسیع ہے اور مخاطبین سے رابطہ بھی آسان اور کم خرچ ہے۔ امید ہے کہ امر تبلیغ دین کا اہتمام کرنے والے اس کے تمام پہلوؤں کی طرف توجہ دیتے ہوئے آئندہ بہتر انداز میں انتظامات کریں گے۔
خداوند عالم سے آپ کی سلامتی اور بہتر توفیقات کا طلبگار ہوں۔
علی عباس
سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ
قم المقدسہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .