۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
موسوی
عراق میں گروہ داعش کے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں

حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ماہ ضیافت الہی میں حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین پر دہشتگرد گروہ داعش کے بزدلانہ حملے میں حشد الشعبی کے جوانوں کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اس افسوسناک واقعہ پر حکومت اور ملت عراق سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عراق بہت جلد اس منحوس اور دہشتگرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر سے بھی نجات حاصل کر لے گا۔اس دہشتگرد گروہ کی اب بھی بعض ممالک پشت پناہی کر رہے ہیں۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا: تاریخ شاہد ہے کہ راہ خدا میں شہید ہونے والوں کا خون کبھی بھی رائیگان نہیں گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دہشتگردوں سے مقابلے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے عراق کی کوششوں کی حمایت اور اس ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر کوشش کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .