۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ظریف
عراق میں جدید حکومت کی تشکیل پر ایرانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق میں جدید حکومت کی تشکیل پر اس ملک کے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عراق میں جدید حکومت کی تشکیل پر اس ملک کے وزیراعظم جناب مصطفی الکاظمی، اس کی کابینہ، عراقی پارلیمنٹ اور ملت عراق کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عراق کے جدید وزیراعظم مصطفی الکاظمی عادل عبدالمہدی کی جگہ پر آئے ہیں جنہوں نے 29 نومبر 2019 کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

 حکومت مصطفی الکاظمی کو ایک سال کے اندر مقررہ مدت سے پہلے پارلیمنٹ کے انتخابات کرا کر حکومت عوامی نمائندوں کے سپرد کرنی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی اکثریت کی درخواست پر اس ملک کے صدر نے 9اپریل 2020 کو مصطفی الکاظمی کو جدید حکومت تشکیل دینے کا ٹاسک دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .