۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام والمسلمین عباسی

حوزہ/جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے ائمہ طاھرین علیھم السلام سے منقول دعاوں کو مسلمانوں پر خدا کا لطف و کرم بتایا اور اس میں غور کرنے کی تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت ‌الاسلام والمسلمین‌ ڈاکٹر علی عباسی نے اپنی تقریر میں ائمہ طاھرین علیھم السلام سے منقول دعاوں پر غور و فکر کرنے کی تاکید کی ۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ماہ کو ماہ ضیافت الھی بتایا اور کہا: ماہ مبارک رمضان ، معنوی ترقی کا بہترین موقع ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے ہر سال مومن کے لئے کچھ اعمال قرار دیئے ہیں کہا: ان اعمال میں سے ایک عمل ماہ مبارک رمضان اور خصوصا شب قدر ہیں کہ جو معنویت کا اوج ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ موقع سبھی کے اختیار میں دیا گیا کہ ہر کوئی اپنی وسعت و کوشش اور ظرفیت کے بقدر اس ماہ سے استفادہ کرے ۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے اس ماہ کی دیگر خصوصیت اس ماہ میں قران کریم کا نزول بتایا اور کہا: اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قران کریم سے مانوس ہوں اور اس کی تلاوت کریں کیوں کہ ائمہ طاھرین بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .