۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علی عباسی
انتخابات ملت ایران کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے

حوزہ / انتخابات انقلاب اور نظام کے جمہوریت کی علامت اور یہ انتخابات ملت ایران کے لئے اتحاد و وحدت کے باعث ہوں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی میں انتخابات اسلامی حاکمیت کا نمونہ سمجھے جاتے ہیں۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ چار دہائیوں سے تقریبا ہر سال انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: انقلاب اسلامی اور نظام میں انتخابات جمہوریت کی علامت ہیں اور یہ انتخابات ملت ایران کے لئے اتحاد و یکجہتی کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .