حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین علی عباسی نے شہر قزوین میں مصباح الھدیٰ "دارالقرآن الکریم" کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم آیات الہی میں غور و فکر کر کے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا: قرآنی آیات ہمیں غور و فکر کرنے کا طریقہ بھی بتاتی ہیں اور قرآن کریم شریک حیات، اولاد اور خاندان و قوم کے تمام افراد سے تعلقات کے متعلق ہماری رہنمائی کرتا ہے اور ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ معاشرے کے محروم افراد کی طرف کیسے توجہ کرنی ہے اور دشمن کو کیسے پہچاننا ہے۔
ایران کے شہر قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: قرآن مجید میں حکمرانوں، سیاست اور لوگوں کی ذمہ داریوں کے متعلق بہت زیادہ آیات ہیں اور ہم قرآنی آیات میں غور و فکر کر کے قرآنی پیغاموں کی حقیقت تک پہنچ سکتے ہیں۔
حجۃ الاسلام عباسی نے قرآن کریم سے انس اور محبت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: قرآن کریم بشری زندگی کے لئے بہترین نمونہ ہے۔