حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ خوزستان میں رہبر معظم کی ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان رہبری) کے رکن نے اہواز میں قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں سوشم میڈیا کے نقصانات اور خاندان اور بچوں کو گمراہی سے صرف قرآن کریم ہی محفوظ رکھ سکتا ہے اور ایک کمپنی کا اپنے کارکنوں کی فیملیز کے لئے قرآنی ثقافت کی ترویج کرنا بہت بڑی خدمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم شفابخش نسخہ ہے۔ اگر اس پر عمل کریں گے تو یقینا اس کے ثمرات بھی دیکھیں گے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین محسن حیدری نے روزانہ قرائت قرآن کریم کی تاکید کرتے ہوئے کہا: کوشش کریں کہ روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کریں کیونکہ یہ تلاوت آپ کی زندگی کی بہت ساری مشکلات کو حل کر دے گی۔
مجلس خبرگان رہبری (رہبر معظم کی ایکسپرٹس اسمبلی) کے رکن نے مزید کہا: قرآن کریم سے انس رزق و روزی میں اضافے کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا: اگر آپ قرآن کریم سے مانوس ہوں گے تو آپ کی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئیں گی۔
انہوں نے آخر میں کہا: قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کی آیات میں تدبر بھی کرنا چاہیے۔ اگر انسان ہر روز قرآن مجید کی چند آیات کا ترجمہ اور تفسیر بھی دیکھے تو وہ زندگی میں کامیاب اور سربلند ہو گا۔