حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ " میں قرآن سے محبت کرتاہوں" نام سے قرآن کریم کی تعلیمات کا قومی منصوبہ، آستان قدس رضوی کی جانب سے شروع ہورہا ہے اور پورے ملک کے مقدس مقامات میں اس پر عمل در آمد ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس قومی منصوبے کا مقصد قرآن خوانی اور قرآنی علوم کی تعلیم کوعام کرنا ہے جس پر اسلامی ثقافت و ہدایت کی وزارت کے ادارے ، قرآن و عترت، دار القرآن فاؤنڈیشن، اسلامی تبلیغات اور اوقاف کے اداروں کے تعاون سے عمل در آمد ہو رہا ہے ۔
حجت الاسلام میریان نے کہا کہ پروگرام کے مطابق اس منصوبے پر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا، حضرت احمد بن موسی الکاظم شاہ چراغ علیہ السلام، حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے مقدس روضوں اور مسجد جمکران اور حج و زیارت سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتروں اور پورے ملک میں موجود مقدس مقامات میں عمل در آمد ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے سلسلے میں معلومات سوشل میڈیا، ٹی و ريڈیو کے قومی ادارے اور مقدس مقامات کی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جائيں گی اور پروگرام کے مطابق آٹھ سال سے زائد عمر کے کم سے کم دس لاکھ لوگ صحیح طورپر قرآن مجید کو پڑھنا سیکھيں گے ۔