۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
إن شاء الله

حوزہ/ انسان کو اپنی ہر بات میں " إن شاء الله " کہنے کی عادت ڈالنی چاہیے، اس یقین کے ساتھ کہ اس خدا کی مرضی جب تک نہیں ہوگی وہ زندگی کے کسی بھی حصے میں کامیاب نہیں ہو پائےگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی| ہم سب کے ساتھ ایسا واقعہ ضرور پیش آیا ہوگا کہ ہم کچھ کرنے کا ارادہ کرت ہیں، منصوبہ بناتے ہیں، ظاہراً سب کچھ ٹھیک ٹھاک منصوبے کے مطابق چل رہا ہوتا ہے اور ہم اپنی زبان میں کہتے ہیں کہ فلاں فلاں کام فلاں وقت پر انجام دیں گے، لیکن آخر میں ہم اس کام کو انجام دینے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہو!

بعض اوقات ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم ایک قدم بھی نہیں چل سکتے جب تک کہ خدا نہ چاہے، کیوں کہ سب کچھ اس خدا کی مرضی پر منحصر ہے۔

مشیت الہی اور اس کی مرضی، زندگی کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے جس کا ذکر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی کیا ہے، سورہ کہف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَا تَقُولَنَّ لِشَیْءٍ إِنِّی فَاعِلٌ ذَٰلِکَ غَدًا إِلَّا أَنْ یَشَاءَ اللَّهُ وَاذْکُرْ رَبَّکَ إِذَا نَسِیتَ وَقُلْ عَسَیٰ أَنْ یَهْدِیَنِ رَبِّی لِأَقْرَبَ مِنْ هَٰذَا رَشَداً؛ اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کردوں گا ، مگر (ان شاء الله کہہ کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو، اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے۔

یہ بہت ہی دلچسپ بات ہےکہ قرآن میں بہت سی چیزوں کی اتنی تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں، لیکن اس موضوع کو اس خوبصورتی کے ساتھ تفصیل سے بیان گیا ہے، جو کہ اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انسان کو اپنی ہر بات میں " إن شاء الله " کہنے کی عادت ڈالنی چاہیے، اس یقین کے ساتھ کہ اس خدا کی مرضی جب تک نہیں ہوگی وہ زندگی کے کسی بھی حصے میں کامیاب نہیں ہو پائےگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .