۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ختم قرآن

حوزه/ علامہ سید نور نقی شیرازی کی سرپرستی میں بقیت الله قرآن سنٹر کے 7 طلباء نے قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید نور نقی شیرازی کی سرپرستی میں بقیت الله قرآن سنٹر کے 7 طلباء نے قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جشن ختم قرآن کے اس عظیم الشان پروگرام میں بقیت الله قرآن سنٹر اور دیگر قرآنی مراکز کے سینکڑوں طلباء اور کثیر تعداد میں مؤمنین و علماء کرام نے شرکت کی اور شرکاء نے علامہ سید نور نقی شیرازی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بقیت الله قرآن سنٹر میں طلباء کے ختم قرآن کی مناسبت سے جشن کا اہتمام

واضع رہے کہ بقیت الله قرآن سنٹر 20 سال کے عرصے سے علامہ سید نور نقی شیرازی کی سرپرستی میں اہل علاقہ کے جوانوں اور بچوں کو تعلیم القرآن کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ علوم محمد و آل محمد کی ترویج میں بھی مصروف عمل ہے۔

جشن ختم قرآن میں موجود علمائے کرام نے اپنے خطابات میں قرآن فہمی پر زور دیا اور قرآنی تعلیمات کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے قرآن مجید ختم کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .