۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
معرفت ثقلین حیدرآباد

حوزہ/ مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد میں سالانہ امتحانات کے بعد تقریب اسناد و انعامات منعقد ہوئی جس میں مکتب کے طالب علموں نے بارگاہ معصومین علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد میں سالانہ امتحانات کے بعد تقریب اسناد و انعامات منعقد ہوئی محفل کا آغاز مکتب کے طالب علم سراج سلمہ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا،بعدہٗ مکتب کے طالب علموں نے بارگاہ معصومین علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مکتب کے طلباء نے اس محفل میں ایک ساتھ مل کر ’شیعہ بچہ ہوں‘ بہترین انداز میں پڑھا، اس کے بعد مدیر مکتب حجۃ الاسلام میر محمد علی نے تقریر کی اوراساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اور دعا فرمائی۔اس محفل میں مکتب کی دعوت پر مولانا حیدر زیدی نے شرکت کی، تقریر کے بعد بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تصاویر/ اس پروگرام کی تصاویر کے لئے یہاں کلک کریں

اس محفل میں سرپرست مکتب حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خان، حجۃ الاسلام مولانا اطہر علی ،حجۃ الاسلام مولانا نثار حسین، حجۃ الاسلام مولانا ظہیر عباس نے شرکت کی، محفل میں نظامت کے فرائض مولانا شمیم اور مولانا فرمان نے انجام دیں۔آخری میں مکتب کے سرپرست اعلی حجۃ الاسلام مولانارضا عباس خان نے شکریہ ادا کیا اور مکتب کے اساتذہ مولانا وسیم حیدر مولانا قطب الاسلام مولانا قائم الاسلام مولانا احمد فراز کو اعتراف خدمات کی سند حوالے فرمایا اور محفل کو آئندہ سال تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .