۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مکتب معرفت ثقلین،تقریب اسناد و انعامات

حوزہ/ مکتب معرفت ثقلین میں سالانہ امتحانات کے بعد حوزۃ المہدی العلمیہ میں مکتب کی تقریب اسناد و انعامات منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/٢٢ شعبان المعظم بروز شنبہ مکتب معرفت ثقلین میں سالانہ امتحانات کے بعد حوزۃ المہدی العلمیہ میں مکتب کی تقریب اسناد و انعامات منعقد ہوئی۔

تصویری جھلکیاں: مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد دکن میں تقریب اسناد و انعامات

منعقدہ پروگرام مکتب کی طالبہ شفاء سلمہا کی تلاوت قرآن مجید سے آغاز ہوا،بعدہ مکتب کے طالب علم باقر سلمہ نے بارگاہ معصومین علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مکتب کے طلباء نے اے خدا علم کی روشنی دے ہمیں اور میں ایک شیعہ بچہ ہوں ان نظموں کو پڑھا۔

بچوں نے نشید پڑھی اس کے بعد حجۃ الاسلام مولانا معصوم حیدر رضوی نے تقریر کی اور مکتب کے مدیر و اساتذہ میر محمد علی زیدی سمیت مولانا علی رضا رضوی، مولانا وسیم، مولانا سہیل، مولانا عباس علی، کی حوصلہ افزائی کی اور دعا فرمائی۔اس محفل میں مکتب کی دعوت پر حجۃ الاسلام مولانا نبی الحسن زیدی نے خصوصی شرکت کی اور اختتام محفل تک موجود رہے۔ تقریر کے بعد بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس محفل میں حجۃ الاسلام مولانا محسن رضا زیدی،حجۃ الاسلام مولانا معصوم حیدر رضوی حجۃ الاسلام مولانا اطہر علی، حجۃ الاسلام مولانا ظیہر عباس، حجۃ الاسلام مولانا نثار حسین کاظمی ذاکر اہلبیت مولانا مہدی علی ہادی نے شرکت کیم محفل میں نظامت کے فرائض مولانا محمد عباس حسینی نے انجام دیے۔آخری میں مکتب کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا میر محمد علی زیدی نے شکریہ ادا کیا اور محفل کو سال آئندہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .