۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ بغیر علم کے انسان نہ دین سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی بندگی کا حق ادا کر سکتا ہے۔ امیرالمومنین علیہ السلام باب مدینۃ العلم ہیں، وہ اللہ کے خالص بندےہیں لہذا انکے چاہنے والے ان دو باتوں سے غافل نہ رہیں کیوں کہ عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رامپور/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مکتب امامیہ رامپور کی جانب سے مسجد زہراؑ، امام بارگاہ ابوطالب ؑ، مقابر المومنین محلہ کلکتہ میں دو روزہ (۱۳ اور ۱۴ ؍ فروری) دینی تعلیمی کانفرنس کی پہلی نشست آج (۱۳ ؍ فروری) صبح دس بجے منعقد ہوئی۔

جس کا آغاز مولوی سید صفدر عباس فاضل جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔  جناب بلال مندراپالوی نے نعت رسول اکرمؐ پڑھی۔  مکتب امامیہ میمن سادات اور مکتب امامیہ مصطفیٰ آباد دہلی کے بچوں نے بہترین انداز میں تعلیمی مظاہر ہ پیش کیا۔ 

مولانا منظر علی عارفی صاحب نے تقریر کرتے ہوئے ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات کو بیان کیا اور تنظیم المکاتب کی نمایاں جدید خدمت ’’ای مکتب‘‘ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے، کنواں پیاسا کے پاس نہیں لیکن تنظیم المکاتب نے آن لائن تعلیم کا آغاز کر کے گھر گھر تک مکتب پہنچا دیا۔  بعدہ جناب اظہر اعجاز صاحب نے مدح اہلبیتؑ اور تعلیمی بیداری پر منظوم کلام پیش کیا۔ 

تصویری جھلکیاں:  ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے رامپور میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

ًً پہلی نشست کے آخر میں مولانا سید تہذیب الحسن صاحب نے مجلس عزا کو خطاب کیا جسمیں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی حدیث کی روشنی میں حصول علم کی تاکید کرتے ہوئے علماء سے رابطہ کی نصیحت کی۔ 

 نماز ظہر کے بعد دوسری نشست منعقد ہوئی ۔ جسکا آغاز مولوی میثم رضا موسوی متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا سید کیفی سجاد (انسپکٹر تنظیم المکاتب) نے نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پڑھی۔ مکتب امامیہ حسین پور، مکتب امامیہ ابوطالبؑ سید چھپرا کرنال اور مکتب امامیہ بسولی کے بچوں نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ 

مولانا فیروز علی بنارسی صاحب قبلہ نے حضرت امام باقر علیہ السلام کی حدیث کی روشنی میں بیان کیا کہ بچوں کی دینی تربیت کی پہلی ذمہ داری والدین کی ہے۔ اور اس سلسلہ میں روایت بیان کی جسمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امیرالمومنین علیہ السلام سے والدین کی ذمہ داریوں کو بیان فرمایا تھا۔ 

دوسری نشست کے آخر میں مولانا سید نعیم عباس صاحب قبلہ (نوگاوں سادات) نے مجلس پڑھی۔ 

واضح رہے کانفرنس سے قبل خادمان ادارہ نے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی قیادت میں مومنین کی بستیوں کا تبلیغی دورہ کیا ۔ جسمیں علمائے کرام نے تقاریر کیںاور مجالس عزا خطاب فرمائی۔  حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے مومنین کو ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات خصوصا جدید خدمات ’’ای مکتب‘‘، ’’امامیہ اسٹڈی سینٹر‘‘سے روشناس کرتے ہوئے فرمایا کہ بغیر علم کے انسان نہ دین سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی بندگی کا حق ادا کر سکتا ہے۔ امیرالمومنین علیہ السلام باب مدینۃ العلم ہیں، وہ اللہ کے خالص بندےہیں لہذا انکے چاہنے والے ان دو باتوں سے غافل نہ رہیں کیوں کہ عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .