۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خادم انسانیت فاؤنڈیشن

حوزہ/دہلی کی پشپ وہار سیکٹر 5 میں واقع چرچ سینٹ ٹریسا میں اجتماعی دعا کے لیے جمع ہوئے لوگوں کو خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی اور جہاں پناہ مسجد حوض رانی دہلی کے امام کی جانب سے چائے اور بسکٹ کا انتظام کرکے ملک میں قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد و اتفاق کے جذبہ کو فروغ دینے کا پیغام دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنوبی دہلی کی پشپ وہار سیکٹر 5 میں واقع چرچ سینٹ ٹریسا میں آج خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد و اتفاق کے جذبہ کو فروغ دینے کی غرض سے خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی فاروق صدیقی اور جہاں پناہ مسجد حوض رانی دہلی کے امام محمد اخلاق قاسمی کی جانب سے چرچ میں موجود تمام لوگوں کو چائے اور بسکٹ انتظام کیا گیا۔

اس پروگرام میں گرو دوارے کے گرنتھی بھی موجود تھے، چرچ کے پادری فادر جولیس سیزر نے خدمت خلق اور انسانیت سے سرشار لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بھی خدمت انسانیت کی ٹیم سے منسلک ہو کر آپسی بھائی چارہ کو فروغ دیں گے اور محبت کا پیغام بھی عام آدمی تک پہنچائیں گے، جس کی اس پرآشوب دور میں اشد ضرورت ہے۔

promoting the spirit of national unity and collectivity and religious harmony in church of st teresa

خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی فاروق صدیقی نے کہا کہ آج کل جو ملک اور دنیا کی صورت حال ہے، اس کے تناظر میں آپسی اتحاد اور بھائی چارہ کو تقویت بخشنے کی ضرورت ہے، اسی تناظر میں یہ ایک ادنیٰٰ سی کوشش ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف دہلی بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کیوں کہ تمام پیش آمدہ مسائل و مصائب کا حل ایک مضبوط و منظم اور مستحکم اتحاد و اتفاق ہی میں پنہاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .