۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سرینگر میں "باقر العلوم تعلیمی کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی طرف سے مرتب کردہ تدریسی نصاب کی رسم رونمائی اور دارالقرآن کے علاوہ تنظیم کے ضلعی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر کشمیر/ باقر العلوم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام امام باڑہ مدین صاحب جڈیبل سرینگر میں ایک پروقار” باقر العلوم تعلیمی کانفرنس” منعقد ہوئی کانفرنس میں کئی علماء دین نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے علمی کمالات اور خدمات کی وضاحت کی، اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے مرتب کردہ تدریسی نصاب کی رسم رونمائی ادا کی گئی اور دارالقرآن کے علاوہ تنظیم کے ضلعی دفتر افتتاح کیا گیا۔

کانفرنس میں حجۃ الاسلام سید محمد حسین الموسوی، حجۃ الاسلام سید یوسف الموسوی، حجۃ السلام آغا سید محمد عقیل الموسوی، حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی، حجۃ الااسلام سید محمد صفوی،حجۃ السلام سید عابد رضوی، مولوی نثار حسین والو، سید اشرف علی اور مولوی محبوب علی نے شرکت کی مقررین نے امام محمد باقر علیہ السلام کے دور امامت کو اسلامی علوم کے ترویج و تشہیر کا سنہری دور قرار دیتے ہوئے امام عالیٰ مقام علیہ السلام کے علمی کمالات کو اجاگر کیا۔

تصویری جھلکیاں:  سرینگر میں "باقر العلوم تعلیمی کانفرنس" کا انعقاد

مقررین نے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے علم نبوت کے حقیقی وارث ہونے کے ناطے سازگار حالات کا بھر پور فائدہ اٹھا کر تشنگان علم کو بہرہ مند کرنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا آپ کے علمی کمالات کا شہرہ سن کر عالم اسلام کے قرب و جوار سے طالبان علم نے مدینۃ المنورہ کا رخ کیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام علیہ السلام  کے علم و عرفان کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے اپنے علمی کمالات اور خدمات سے تحریفاتی عزائم کا قلع قمع فرماکر اسلام ناب کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ قرآن حکیم کے تفاسیر اور شان نزول کے حوالے سے اکثر روایات کا ماخذ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ذات اقدس ہے، زمانے کی ستم ظریفی کے باوجود جو کچھ علمی اثاثہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کا کتابوں کی شکل میں موجود ہے وہ قیامات تک آنے والی نسلوں کے لئے ایک لازوال خزانہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے گزشتہ سال وبائی صورتحال میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی QRTٹیموں کو اعزازی میڈل عطا کئے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .