۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پروفیسر علی محمد نقوی

حوزہ/ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر محمد علی نقوی کو ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کئے جانے کے سلسلے میں ڈاکٹر ایم علی ربانی (کلچرل کونسلر، سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران، نئی دہلی) نے کہا کہ ایران کی یونیورسٹی سے پروفیسر نقوی کی وابستگی سے ہندوستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و علمی رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔

پروفیسر محمود نیلی عماد آبادی (صدر، تہران یونیورسٹی) نے کہا کہ ایران کے تعلیمی اداروں کو ہندوستانی اسکالروں اور ماہرین کے تجربہ و مہارت سے بہت فائدہ ہوگا۔ اس سے ترجمہ، علمی اشاعت، تدریس و تحقیق، پالیسی سازی، فراہم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قدم سے فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تدریس کا معیار بھی بلند ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .