حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بجنور کے چاند پور میں ’کسان پنچایت‘ انتہائی کامیاب رہا اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو لوگوں نے خوب غور سے سنا۔ اس درمیان ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جس نے وہاں موجود لوگوں کو حیرت انگیز خوشی کا احساس کرایا۔
دراصل اس کسان پنچایت میں آپسی بھائی چارے کا یہ عالم تھا کہ بین الاقوامی باکسر وجیندر سنگھ اپنے خطاب کے دوران اذان کی آواز سن کر خاموش ہو گئے، اور اذان مکمل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی بات پوری کی۔ کسانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے والے وجیندر سنگھ کا یہ عمل جلسہ میں موجود لوگوں کو خوب پسند آیا۔