۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جموں میں تقریب سعید عشرہ فجر

حوزہ/ علمائے کرام نے اپنی تقریروں میں بانی انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خمینی اور رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کی قیادت میں نظام ولایت فقیہ کے قیام اور تحفظ کے لئے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج مورخہ ۱۴ فروری بروز اتوار شیعہ فیڈریشن صوبہ، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں اور مطھری میموریل ہوسٹل رائکہ کے اشتراک سے اسلامی انقلاب کی ۴۲ ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جنان اصغر مولائی مدعو تھے ۔ اس تقریب میں صدارت کے فرائض حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری نے انجام دئے ۔

علمائے ذی وقار کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین لطفی، مدیر جامعہ امام خمینی، مولانا سید ظہور حسین نقوی امام جمعہ و جماعت پونچھ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید کاظم موسوی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد رضوی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد رضوی سربراہ صاحب الزمان ع ٹرسٹ کرگل، سیاسی و سماجی لیڈر جناب قمر علی آخون ، سیاسی و سماجی راھنما شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں الحاج عاشق حسین خان قابل ذکر ہیں۔

فرزندان توحید کے ایک جم غفیر نے اس پروگرام میں شرکت فرمائی ۔ علمائے کرام نے اپنی تقریروں میں بانی انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خمینی اور رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کی قیادت میں نظام ولایت فقیہ کے قیام اور تحفظ کے لئے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے علاوہ اس اسلامی انقلاب کو امت مسلمہ کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ۔

جلسہ اسلامی نعروں سے گونج رہا تھا ۔ نعرہ تکبیر و رسالت اور دست خدا بر سر ما خامنہ ای رہبر ما سے فضائے بٹھنڈی گونج رہی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .