۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مستند شهید سردار سلیمانی

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب کے سب سے پہلے کمانڈر جواد منصوری نے کہا کہ دشمن چاہتا تھا کہ انقلاب ایران کو دنیا میں پھیلنے سے روک دیا جائے، لیکن سردار سلیمانی کی شہادت سے دشمن کے تمام ارادوں پر پانی پھر گیا، ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد موجودہ امریکی حکومت نے سردار سلیمانی کی شہادت کو گزشتہ ۵۰ سالوں میں سب سے احمقانہ اور بدترین فیصلہ سمجھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب کے پہلے کمانڈر جواد منصوری نے آج ۱۲ بہمن کو کاشان میں "عشرہ فجر" کے ایام کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا: ۱۲ بہمن دنیا کے اہم اور تاریخی دنوں میں سے ایک ہے۔

جواد منصوری نے کہا کہ خدا نے انسانی تاریخ کے دھارے کو بدلنے کے لیے امام خمینی {رح} کی بھیجا، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ۱۲ بہمن کو صرف ایران کے حالات بدلے، جب کہ یہ دن یقیناً پوری دنیا میں تبدیلی کا نقطہ آغاز تھا۔ لیکن بدقسمتی سے دنیا میں اسلامی انقلاب کے اہداف کم گفتگو کی جاتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پہلے کمانڈر نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے اہداف کو نہ بیان کرنے کی وجہ سے بہت سے فکری انحرافات پیدا ہو گئے ہیں، لہذا عوام اور دنیا کو یہ سمجھانا ضروری ہے ۱۵ خرداد کو ہی انقلاب اسلامی ایران کے فتح کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے متاثر ہو کر مرجعیت کی قیادت میں، شہادت اور عاشورہ سے الہام لیتے ہوئے ایرانی عوام نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح حاصل کی۔

جواد منصوری نے مزید کہا کہ جب تک لوگ ان تینوں عناصر پر پابند رہیں گے تب تک شیعہ حکومت اور انقلاب اسلامی ایران بھی مستحکم رہے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سب سے پہلے کمانڈر جواد منصوری نے کہا کہ دشمن چاہتا تھا کہ انقلاب ایران کو دنیا میں پھیلنے سے روک دیا جائے، لیکن سردار سلیمانی کی شہادت سے دشمن کے تمام ارادوں پر پانی پھر گیا، ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد موجودہ امریکی حکومت نے سردار سلیمانی کی شہادت کو گزشتہ ۵۰ سالوں میں سب سے احمقانہ اور بدترین فیصلہ سمجھتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .