۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ گارجین کونسل میں تین فقہاء کی رکنیت کے چھے سالہ ٹرم کی مدت ختم ہو جانے کے پیش نظر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرات آيۃ اللہ الحاج شیخ احمد جنتی، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد رضا مدرسی یزدی اور حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ مہدی زندہ دار کو منصوب فرمایا۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گارجین کونسل میں تین فقہاء کی رکنیت کے چھے سالہ ٹرم کی مدت ختم ہو جانے کے پیش نظر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ان ارکان کو منصوب فرمایا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے آئين کی دفعہ اکانوے پر عملدرآمد کے تحت اور الگ الگ حکمناموں میں حضرات آيۃ اللہ الحاج شیخ احمد جنتی، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد رضا مدرسی یزدی اور حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ مہدی زندہ دار کی رکنیت کی مدت ایک نئے ٹرم کے لیے بڑھا دی ہے اور انھیں نگہبان کونسل کے فقیہ ارکان کے طور پر منصوب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .