۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ادارۂ العزم علمی و ثقافتی

حوزہ/ علمائے کرام سے العزم  کے اراکین نے ادرہ کی جانب سے انجام دی جانے والی فعالیت پر گفتگو کی نیز مہمان علماء کے علم و تجربات سے استفادہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان سے آئے ہوئے علمائے کرام حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید علی رضا رضوی صاحب (امام جمعہ مصطفیٰ آباد راۓ بریلی)و حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید تحقیق حسین صاحب زیدپوری (امام جمعہ بھاؤنگر،گجرات) اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید علی سجیررضوی صاحب زیدپوری(امام جمعہ حسین آباد ،جپلا،جھار کھنڈ) تشریف لائے ساتھ ہی جناب اویس نقوی کربلائی اور جناب ظہیر نایانی صاحب موجود تھے۔

علمائے کرام سے العزم کے اراکین نے ادرہ کی جانب سے انجام دی جانے والی فعالیت پر گفتگو کی نیز مہمان علماء کے علم و تجربات سے استفادہ کیا۔

واضح رہے امتحانات کی مصروفیت کے مد نظر العزم کے دیگرمبران و اراکین حاضر نہیں ہو سکے اور باقاعدہ جلسہ منعقد نہ ہوسکا لیکن ٦/جون کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید تحقیق حسین صاحب کے ساتھ جلسہ متوقع ہے ۔ آخر میں ادارہ العزم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید بضاعت رضوی زیدپوری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .