۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے جلسہ تقسیم انعامات

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور جوانوں کو نصیحت کی کہ اس عمر میں اخلاقیات پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ دین دراصل اخلاق کا نام ہے ۔ فلسفہ عبادت کو اگر دیکھیں تو ہر جگہ اخلاقیات نظر آئیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے مقصد حسینی (ایم ۔ ایچ)ہال ، کشمیری محلہ میں جلسہ تقسیم انعامات کاپروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ماہ رمضان المبارک کے کلاسیز میںممتازدرجات حاصل کرنے والے طلبہ کو انعاما ت سے نوازا گیا۔ اس موقع پر رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ برائے ہندوستان حجت الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور تشریف لائے اور انہوں نے اپنے دست مبارک سے طلاب کو انعامات تقسیم کئے۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ادارہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ڈیوائن کلاسیز منعقد کی گئی تھیں جس میں ممتاز طلاب کو انعامات سے نواز اگیا۔ ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے کشمیری محلہ اور علی کالونی اوردیگر مقامات پر کلاسیز منعقد کی گئی تھیں۔ علی کالونی میں ڈیوائن کلاسیز کو مولانا جاوید صاحب اور ان کی اہلیہ نے بخوبی پایہ تکمیل کو پہنچایا۔

نمائندہ ولی فقیہ برائے ہندوستان نے اپنے بیان کا آغاز امام حسین علیہ السلام کی وصیت سے شروع کیا۔ امام نے فرمایا: میرے قیام کا مقصد امت کی اصلاح ہے اور نیکی کی ہدایت و برائی سے روکنا ہے ۔ انہوں نے امام خمینی کے قول کو نقل کیاجس میں انہوں نے فرمایا:اے جوانوں !اپنی قدروقیمت کو جانو۔ جوانی کو اطاعت الٰہی میں بسر کرو۔انہوں نے جوانوں کو نصیحت کی کہ اس عمر میں اخلاقیات پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ دین دراصل اخلاق کا نام ہے ۔ فلسفہ عبادت کو اگر دیکھیں تو ہر جگہ اخلاقیات نظر آئیںگی۔انہوں نے ادارہ مقصد حسینی کا شکریہ اداکیا ساتھ ہی طلاب و اراکین ادارہ کا بھی ۔

جلسہ تقسیم انعامات کے پروگرام میں مختلف علمائے کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مولاناتسنیم مہدی، مولانا اعجاز مہدی ،مولانا جاوید حسین نے طلاب کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ آخرمیں ادارہ مقصد حسینی کے صدر مولانا رضا حسین رضو ی نے آئے ہوئے تمام مہمان گرامی کا شکریہ اداکیا ۔اس موقع پر مولانا سرکار حسین ، مولانا اعجاز مہدی، مولانا جاوید حسین،مولانا شاہد حسین،مولانا علی رضا اشتر، مولانا شہاب ،مولانا عظمت علی ،جناب ضمانت حسین ، جناب ایس۔ ایم امن ، جناب شاذ رضوی، جناب کمیل ، جناب شیخ جون ، جناب شیخ کمیل، جناب جواد،جناب توحید، جناب امتیاز حسین اور اس کے علاوہ دیگر حضرات بھی شامل تھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .