حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارہ مقصد حسینی، کشمیری محلہ، لکھنؤ کے صدر عالی جناب مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے بیان میں انسانی امداد کے حوالہ سے بتایا کہ ادارہ مقصد حسینی، کورونا وبا کے آغاز سے ہی لوگوں کی امداد کررہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارہ نے کورونا وائر س سے بچنے کے لیے کمپین بھی چلایا اور لوگوں میں ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیا۔ ساتھ ہی لوگوں کی امداد بھی کی ۔ خاص طور پر ان لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جو سڑکوں پر اپنی زندگی گزارتے ہیں اور جن کی روزانہ کی کمائی ہوتی ہے ۔اسپتال میں مریضوں کی تیمار داری اور ان کے لیے سہولیات فراہم کرنا بھی ادارہ کے خدمات میں شامل ہے ۔ آج ایک بار پھر ادارہ نے مزدوروں کو کھانا اوردیگر اشیا تقسیم کیں ۔
اسی کے ساتھ مولانا نے ادارہ کے رکن سمیت اسپتال کا بھی دورہ کیا۔وہاں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور ان میں کچھ غذائی مواد بھی تقسیم کیا۔ ادارہ کے رکن میں جناب ایس۔ ایم ۔ امن رضوی ، جناب شاذ رضوی، جناب نبیل ، جناب شیخ جون اور دیگر حضرات شامل تھے ۔