۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
IMG-20200523-WA0011.jpg

حوزہ/لکھنو میں مولانا شباھت اور مولانا باقر سجاد عرفی اور نذیر آباد مدھیہ پردیش میں مولانا سید عمران رضوی کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں تک راشن پہچایا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن کی طرف سے مدھیہ پردیش کے نذیر آباد میں مولانا سید عمران رضوی اور اترپردیش کے لکھنو میں مولانا شباھت اور مولانا باقر سجاد عرفی کے ذریعہ مستحقین لوگوں کے درمیان راشن تقسیم کیا گیا۔

الجواد فاونڈیشن کی تقسیم راشن مھم، ھندوستان کے ہر گوشہ و کنار تک پہنچ رہی ہے جس سے مومنین جو مزدور ضرورت مند لوگ ہیں تحہ دل سے الجواد فاوندیشن کے صدر مولانا سید مناظر نقوی اور خیرین حضرات کے لے دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔

یاد رہے الجواد فاونڈیشن کی تقسیم راشن مھم شب و روز ہر طرف جاری ہے جس سے غریب پریشان لوگوں کو بہت راحت مل رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہاں تک ممکن ہے وہاں تک الجواد فاونڈیشن پہنچ رہا ہے اور الجواد فاونڈیشن کے نمائندگان رات دن اسی مھم میں لگے ہوئے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہے کوئی بھی ضرورت مند پریشان نہ ہو روز مرہ کی زندگی گزارنے میں اور ابھی تک بہت سے صوبوں میں اس ادارہ کی طرف سے امداد پہنچ چکی ہے خاص کر ماہ رمضان میں یہ مھم کافی تیز نظر آئی اور مومنین تک امداد پہنچائی جس سے ملک کے گوشہ و کنار سے کافی لوگ اس ادارہ سے اور الجواد فاونڈیشن کے سربراہ مولانا سید مناظر حسین نقوی سے خوش نظر آتے دیکھائی دے رہے ہیں اور فاؤنڈیشن کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

تصاویر تقسیم راشن لکھنؤ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .