۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علی ابن ابی طالب سوسائٹی حیدرآباد

حوزہ/لاک ڈاؤن کے یہ ایام میں تقریبا اب تک 1800 سے زاید کٹس تقسیم کے گئے، فی کٹ 1000 روپیہ کا ہے،اور جن گھروں میں شیرخوار بچے ہیں یا 3 سال تک کے کم سن بچے ہیں انکے گھروں پر 38 روز تک روزآنہ دودھ کے پیاکٹس بھی پہونچایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب عوام  کی مشکلات و انکی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے مدرسہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی حیدرآباد ہندوستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر راشن کٹ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شجیع مختار کی نگرانی میں ضرورت مند و مستحق افراد کے درمیان راشن کٹ تقسیم کیا جارہا ہے۔ ماہ رمضان کے دوران بھی کافی تعداد میں غریب و ضرورت مند لوگوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شجیع مختار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی تقریبا پہلی اپریل سے ہی ہم نے اس کام کا آغاز کیا اور ہماری سوسائٹی علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی جانب سے اناج کی تقسیمی عمل میں آئی، لاک ڈاؤن کے یہ ایام میں تقریبا اب تک 1800 سے زاید کٹس تقسیم کے گئے، فی کٹ 1000 روپیہ کا ہے۔ جنمیں سے کچھ ہمارے پاس آکر دریافت کۓ اور بعض لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اور جن گھروں میں شیرخوار بچے ہیں یا 3 سال تک کے کم سن بچے ہیں انکے گھروں پر 38 روز تک روزآنہ دودھ کے پیاکٹس بھی پہونچایا گیا۔

مولانا نے کہا کہ یہ کام بہت ہی خاموشی کے ساتھ بغیر کسی پرچار و شوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کے انجام دیا گیا ہماری پوری کوشش رہی کے کسی کی توہین و آبرو ریزی نہ ہو اسی سبب ہم نے تصویر کشی فوٹوگرافی سے بھی جہاں تک امکان رہا اجتناب کیا۔اس لیۓ کے لاک ڈاؤن کے ایام میں غریب و ضرورت مندوں کے ساتھ ساتھ میڈل کلاس کے افراد بھی پریشان ہیں اور وہ افراد جو اپنی عزت نفس کی بناء پر کسی کے سامنے دست دراز نہیں کرتے ہیں انکا ہماری طرف سے خاص خیال رکھا گیا۔ مزید گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ هم نے شہر حیدرآباد میں و قائم نگر،بھونگیر علی نقی پالم،بیگن پلی اور حیدرآباد کے اطراف کے علاقوں میں راشن کو تقسیم کیا اور ابھی یہ سلسلہ پورے زور سے جاری ہے۔

آخر میں کہا کہ میں شکر گزار ہوں ان تمام مخیرین و اہل خیر حضرات کا جنکے توسط سے یہ کام ممکن ہو سکا خداوند کی بارگاہ میں ہماری دعا ہے کے انہیں سلامت رکھے اور انکی رزق میں برکت کرے اور ہم تمام کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے اور آپ تمام افراد سے گذارش ہے کہ اپنے آس پڑوس میں ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں تاکہ ہمیں یہ ٹرسٹ وغیرہ کی ضرورت ہی نہ ہو،خداوند امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل کرے آمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .