۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/۲۵ مارچ سے ۱۳ جون تک ۳۸۹۷۱ لوگوں تک یہ خدمت رسانی کی جا چکی ہے جسمیں ایک کروڑ سے زیادہ روپیہ خرچ ہو چکے ہیں۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس سےتحفظ کی خاطر حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جس کا شدید منفی اثر لوگوں کی معیشت پر پڑا ۔ خلق خدا کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ ادارہ ٔتنظیم المکاتب حجۃالاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر زیدی قبلہ نے ’’علی ؑوالو! کوئی بھوکا نہ رہنے پائے‘‘ کے نعرہ کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت بشر دوستانہ خدمات کا آغاز کیا ۔ جسکے تحت ملک کے مختلف گوش و کنار اور دور دراز کے علاقوں تک یہ خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور مستحقین اس سے مستفیض ہو رہے ہیں۔ ۲۵ مارچ سے ۱۳ جون تک ۳۸۹۷۱ لوگوں تک یہ خدمت رسانی کی جا چکی ہے جسمیں ایک کروڑ سے زیادہ روپیہ خرچ ہو چکے ہیں۔ 

فقط لکھنو شہر ہی میں ادارہ ٔتنظیم المکاتب کی جانب سے سات ہزار سے زیادہ لوگ اس خدمت سے اب تک بہرہ مندہو چکے ہیں۔

ادارۂ تنظیم المکاتب کے اس بشر دوستانہ خدمات کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ ٔتنظیم المکاتب ہندوستان ایک شیعہ مذہبی قومی ادارہ ہے جسے ۱۹۶۸ ؁میں خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے قائم کیا ۔ جس کی دینی اور تعلیمی خدمات نہ فقط ہندوستان بلکہ دنیا بھرمیںپھیلے اردوزبان مومنین سے پوشیدہ نہیں اور یہ تمام خدمات مومنین کے تعاون ہی سے انجام پاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .