۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اھل بیت فاؤنڈیشن آف انڈیا

حوزہ/ضرورتمند مومنین کی غذائی امداد کا یہ سلسلہ جس طرح سے لاک ڈاؤن کی میعاد بڑھتی چلی جارہی انشاءاللہ ہم اس امر خیر کو بھی آخری لاک ڈاؤن تک جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن بھی چار سے پانچویں مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور جس طرح سے لاک ڈاؤن کی میعاد بڑھتی جارہی ہے ملک کی عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

غریب اور ضرورتمند مومنین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے ہی غریبوں اور ضرورتمندوں تک راشن پہنچانے کی مہم کو شروع کردیا تھا اور اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور اب تک اتر پردیش کے مختلف مقامات پر راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، ضلع ہردوئی کے تاریخی شیعہ نشین قصبہ بلگرام میں اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے نمائندے اور شہر کے امام جمعہ مولانا سید حسین عباس نقوی کے ذریعہ اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کی جانب سے قصبہ کے مومنین کو راشن تقسیم کیا گیا، اسی طرح ہردوئی ضلع کی دوسری سادات کی بستی گھوگھیرا سادات میں بھی اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کی جانب سے بستی کے امام جمعہ والجماعت مولانا قمر سلطان کے ذریعہ غریبوں اور ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ادارہ کی جانب سے اب تک کافی مومنین کو راشن تقسیم کیا جاچکا ہے فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید سرور عباس نقوی قمی نے بتایا کہ ضرورتمند مومنین کی غذائی امداد کا یہ سلسلہ جس طرح سے لاک ڈاؤن کی میعاد بڑھتی چلی جارہی انشاءاللہ ہم اس امر خیر کو بھی آخری لاک ڈاؤن تک جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید سرور عباس نقوی نے مزید کہا کہ اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کی جانب سے امر خیر کا یہ سفر متدین اور مخلص مخیرین کی بے لوث حمایتوں سے ہی جاری ہے لہذا ان مخیرین و خاصان خدا کے ہم شکر گزار ہیں جنھوں نے اس امر خیر کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیا۔جزاہم اللہ خیرا۔

واضح رہے کہ اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن آف انڈیا سن ۲۰۰۸ سے قم المقدسہ اور پورے ہندوستان میں نمایاں دینی، مذہبی اور امدادی خدمات کو انجام دیتا چلا آرہا ہے، ہم اراکین اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن خداوندمتعال کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ جلد از جلد اس مہلک وباء کرونا وائرس کا خاتمہ ہو اور خداوند متعال انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .