۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ وقف بورڈ

حوزہ/صدر ارشاد علی آزاد نے کہا کہ بورڈ کی سطح سے اقلیتی برادری کے لوگوں میں بیداری کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ شیعہ وقف بورڈ کورونا کے ساتھ فیصلہ کن معرکے کے لئے آگے آیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پٹنہ:بہار میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیس کے پیش نظر شیعہ وقف بورڈ نے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی آزاد نے کہا ہے کہ وقف کی خالی جگہوں اور عمارتوں میں الگ تھلگ وارڈ تعمیر کیا جائے گا۔ شیعہ وقف بورڈ متعدد نجی تنظیموں کے ساتھ سَلم آبادی کے علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی آگاہی مہم چلائے گا۔

کرونا کے حوالے سے سینٹ پالس انٹرنیشنل گروپ آف اسکولز اور ریڈ کارپٹ گروپ آف اسکولس کے زیراہتمام ایک آگاہی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پٹنہ کے بورنگ روڈ پر منعقدہ پروگرام میں بہار شیعہ وقف بورڈ کے صدر ارشاد علی آزاد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیعہ وقف بورڈ کے صدر ارشاد علی آزاد نے کہا کہ بورڈ کی سطح سے اقلیتی برادری کے لوگوں میں بیداری کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ شیعہ وقف بورڈ کورونا کے ساتھ فیصلہ کن معرکے کے لئے آگے آیا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ وقف بورڈ کی خالی اراضی اور عمارتوں میں آئیسلوشن وارڈ ہوگا۔ چیئرمین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرونا کے ساتھ فیصلہ کن لڑائی کا وقت ہے اور لوگوں کو آگاہ کر کے کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ لہذا ، بہت سے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .