۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ

حوزہ/آن لائن جلسہ زوم ایپ کے ذریعہ 23 جون کو رات 8 بجے شب میں ہوگا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری سید موسوی رضا نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زوم ایپ کے توسط سے جلسہ 23/جون کو منعقد کیا جائے گا، انہوں نے کہا آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے عہدیداروں کا آن لائن جلسہ زوم ایپ کے ذریعہ 23 جون کو رات 8 بجے شب میں ہوگا۔

بورڈ کے سیکریٹری مولانا سید موسوی رضا نے بتایا کے جلسے میں بورڈ کے سبھی عہدیدار اور مجلس عاملہ کے رکن شامل ہونگے موسوی رضا نے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر 2019 میں ہوئے جلسے کے بعد بورڈ کا کوئی جلسہ نہیں ہو سکا ہے اس دوران کرونا وباء کے سبب حالات کافی تبدیل ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عبّاس نے بتایا کی حالات تبدیل ہونے سے اور ایسے میں جبکہ محرم قریب ہے تو عزاداری کے سلسلے میں اور دیگر حالات کے سلسلے میں جلسہ ضروری ہے اور جلسے میں اس معاملے پر بھی گفتگو کرتے ہوئے بورڈ عزاداری کے سلسلے میں رہنما ہدایت جاری کریگا مولانا نے بتایا کہ ہر صوبے سے علماء نمائندگی کرینگے سبھی کے مشورے سے تمام مشکلات کے حل نکالے جائینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .