۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا مہر عباس رضوی

حوزہ/گودی میڈیا کو بس آپ کے باہر نکلنے کا انتظار ہے، پھر دیکھیں گودی میڈیا کورونا وائرس کے پھیلنے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالنے کے لئے ایک دوسرے سے آگے کیسے نکلتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ کاشی پور جامعہ مسجد اور ممبر مغربی بنگال وقف بورڈ مولانا سید مہر عباس رضوی نے کہا کہ عید قریب ہے اور مسلمان شاپنگ کے لیئے منتظر ہیں میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ 
اس سال حالت کو دیکھتے ہوئے خریداری کا ارادہ ترک کردیں کیونکہ گودی میڈیا کو بس آپ کے باہر نکلنے کا انتظار ہے، پھر دیکھیں گودی میڈیا کورونا وائرس کے پھیلنے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالنے کے لئے ایک دوسرے سے آگے کیسے نکلتی ہے۔
 
مولانا مہر عباس رضوی نے کہا کہ اگر مسلمان ایک سال عید کی مارکیٹنگ نہیں کریں گے تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے چوتھی بار لاک ڈاؤن میں اضافہ ہو چکا ہے۔ حالات بتارہے ہیں کہ پانچویں بار بھی اضافہ ہو سکتا ہے لہذا عید کی مارکیٹنگ کے بجائے پیسے بچاکر آنے والے وقت میں روز مرہ کھانے پینے کے لئے محفوظ کریں۔

آخر میں کہا کہ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسے ہیں تو مصیبت کے اس موقع پر اپنے آس پڑوس کے غریبوں، بے سہاروں و یتیموں اور وہ تمام افراد جو اس مشکل حالات میں ضرورت مند ہیں ان مزدوروں کی مدد کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .