حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے، ھندوستان میں لاک ڈاؤن اور نماز عید کے اجتماعات پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں پر نماز عید ادا کی۔
عیدالفطر کے موقع پر ھندوستانی وزیر اعظم اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ھندوستانی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھائی چارے اور لوگوں کی صحت سے متعلق پیغام بھی لکھا۔اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مناسبت سے مبارک باد دی ہے۔
مولانا کلب جواد نقوی نے چار افراد کے ساتھ نماز ادا کی جسکو مومنین نے گھر میں فرادا کی نیت سے پڑھی۔
واضح رہے کہ کل تک کورونا وائرس محض ایک بیماری ہی تھا، لیکن آج تو یہ ہماری صدیوں پرانی مذہبی ثقافتی روایات پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ کیا ظلم ہے کہ ہم نمازِ عید کے بعد ایک دوسرے سے محبت بھرے مصافحے نہیں کرسکتے، پُرجوش معانقے نہیں کرسکتے، گال سے گال ملانا جرم ٹھہرا اور وفور جذبات سے ماتھا چومنا کارِ ممنوع۔ خالص محبت تو پہلے ہی ناپید ہوتی جارہی تھی مگر اس وبائے قاتل نے ہم سے اظہارِ محبت بھی چھین لیا ہے۔