حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کے ۸ جون کو عبادت گاہوں کو کھولنے کے فیصلے پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے مسجدوں کو کھولنے اور نماز جماعت ادا کرنے کے لئے جو شرطیں رکھی ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں میں نمازجماعت کے ساتھ نہیں ہو سکتی مگر فرادیٰ نماز پڑھی جا سکتی ہے ۔
مولانا نے کہا کہ نماز جماعت کے لئے ۶ فیٹ کی دوری صحیح نہیں ہے اور نہ اتنے فاصلہ سے جماعت ہو سکتی ہے اس لئے ابھی ہم مسجدوں میں نماز جماعت اور نماز جمعہ کے لئے نہیں جا سکتے کیوں کہ ۶ فیٹ کے فاصلہ کے ساتھ نمازجماعت نہیں ہوگی البتہ فرادیٰ (اکیلے اکیلے) نماز پڑھی جا سکتی ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں میں چند لوگ فاصلہ کے ساتھ آئیں ، لوگوں کو یہ سمجھانا ابھی ممکن نہیں۔ نماز جمعہ کا اعلان ہوگا تو مسجدوں میں بھیڑ آئےگی جسے روکا نہیں جا سکتا ، اس لئے ابھی آصفی مسجد میں جمعہ نہیں ہوگا ۔
مولانا نے کہا ابھی جب تک حالات صحیح نہیں ہوتے اور فاصلہ رکھنے کی شرط ختم نہیں ہوتی آصفی مسجد میں جماعت نہیں ہو گی ۔
News ID: 360915
8 جون 2020 - 11:16
- پرنٹ
حوزہ/حکومت نے مسجدوں کو کھولنے اور نماز جماعت ادا کرنے کے لئے جو شرطیں رکھی ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں میں نماز،جماعت کے ساتھ نہیں ہو سکتی مگر فرادیٰ نماز پڑھی جا سکتی ہے ۔