حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ محرم الحرام کے سلسلے میں مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد مولانا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ محرم روایت کے مطابق ہوگا کسی عزائی روایت پر کوئی روک نہیں ہے۔ مولانا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے بیجا اسلحہ کی نمائش اور طاقت نمائی پر پابندی عائد کی ہے ، روایتی عزاداری کے ماتم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صاف لفظوں میں ہم سے کہا ہے کہ محرم میں جو روایت کے مطابق ہوتا آیا ہے اس پر کوئی روک نہیں ہے۔سرکار نے فقط کسی نئے کام ،بیجا اسلحہ کی نمائش اور طاقت نمائی پر روک لگائی ہے ۔ مولانانے بتایا کہ ہم نے وزیر اعلی سے کہا ہے کہ ماتم و سینہ زنی کے سلسلے میں افسران کو وضاحت کردی جائے تاکہ محرم میں کہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران کو اس سلسلے میں باخبر کردیا جائے گا۔
مولانا نے وزیر اعلیٰ سے محرم میں لگنے والے کالے پرچموں اور عزائی اشتہارات کے بارے میں بھی بات کی۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی روایتی پروگرام اور عزائی اشتہار پر کوئی پابندی نہیں ہے اور ہم اس بارے میں معلومات حاصل کرکے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردیں گے۔مولانا نےکہا کہ افواہوں پر بالکل دھیان مت دیں۔ محرم جیسا ہوتا آیا ہے ان شاء اللہ ویسا ہی ہوگا۔
News ID: 382520
20 جولائی 2022 - 19:17
- پرنٹ
حوزہ/ محرم الحرام کے سلسلے میں مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔