۶ مرداد ۱۴۰۳ |۲۰ محرم ۱۴۴۶ | Jul 27, 2024
پیروان ولایت

حوزہ/ دینی فرائض پر روک لگانا حد درجہ تشویشناک اور مداخلت فی الدین ہے اور اس طرح کے حکمنامے آمرانہ نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط شبیر قمی نے نماز عید کے اجتماعات پر سرکاری پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلامی اجتماعات پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغات پارکوں تفریحی مقامات ہوٹلوں اور شاپنگ مالوں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے عوامی رش پر خاموش تماشائی رہنا بلکہ اس سلسلے میں کھلی چھوٹ دینا دوسری جانب دینی فرائض پر روک لگانا حد درجہ تشویشناک اور مداخلت فی الدین ہے اور اس طرح کے حکمنامے آمرانہ نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر اس طرح کے اقدامات کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے جارہے ہیں تو پھر باغات پارکوں اور تفریحی مقامات میں عوامی رش کو کھلی چھوٹ کیوں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دینی مداخلت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .