۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان کی صورت حال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ روئت ہلال کمیٹی کا چیرمین کا کردار متنازعہ نظر آیا ہے لہذا ایسے شخص کو  منتخب کیا جائے جسے تمام مکاتب قبول کریں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان کی صورت حال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ روئت ہلال کمیٹی کا چیرمین کا کردار متنازعہ نظر آیا ہے لہذا ایسے شخص کو  منتخب کیا جائے جسے تمام مکاتب قبول کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فرقہ ورانہ ماحول بنانے میں موجودہ روئت ہلال کا چیرمین ملوث ہے حکومت فوری طور پر برطرف کر کے نئے چیرمین کا  اعلان کرے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ شیعہ سنی فسادات کرانے میں جو بھی ملوث ہے اس کی ساتھ حکومت سختی سے نمٹے، ایک بار پھر تکفیری ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتے ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے ایسے لوگوں کو گرفت میں لے تا کہ امن امان قائم رہ سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اب تک ہم اپنے لوگوں کو صبر و تحمل کی اپیل کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف کھلی چھوٹ دی جارہی ہے آئے روز کسی نا کسی مقام پر مجلس عزاء اور جلوس پر حملہ ہو رہا ہے۔حکومت اور تمام ادارہ امن و امان قائم رکھنے میں اپنا رول ادا کریں تا کہ پاکستان کا دشمن مذہبی فسادات کرانے میں ناکام ہو جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .