۱۸ آذر ۱۴۰۱ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۴ | Dec 9, 2022
علامہ وحید کاظمی

حوزہ/ عالمی استکباری طاقتیں ہمارے نبی کریم اور قران پاک کی سر عام توہین کی جسارت کرتے ہیں لیکن ہماری مذہبی جماعتیں اپنے مسلمانوں کے خلاف چیخ و پکار کر کے وطن عزیز کے امن و تباہ کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا تسلسل وطن عزیز کو کسی نئی آزمائش میں جھونکنے کی سازش ہے۔

شیعہ نسل کشی کی تازہ لہر کالعدم تکفیری جماعتوں کی فعالیت کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اگر حالات کی سنگینی کا بروقت درک نہ کیا گیا تو پوری قوم کو بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ستر ہزار جانوں کی قربانی دے کر جیتی ہے اسے رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔

ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ نوجوانوں کو نشانہ بنا کر فرقہ واریت کے فروغ کے لیے فضا ہموار کرنے کی کوشش طاغوت کا ایجنڈا ہے۔ عالمی استکباری طاقتیں ہمارے نبی کریم اور قران پاک کی سر عام توہین کی جسارت کرتے ہیں لیکن ہماری مذہبی جماعتیں عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے اپنے مسلمانوں کے خلاف چیخ و پکار کر کے وطن عزیز کے امن و تباہ کر رہی ہیں۔ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا محرک وہ نام نہاد علماء ہیں جو مذہبی منافرت کی آگ لگانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا شیعہ قوم مدبر، بابصیرت اورحکیمانہ سوچ کی مالک اور افہام وتفہیم کی قائل ہے تاہم یہ امر قطعاً قابل قبول نہیں کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے۔

انہوں نے قومی سلامتی کے ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کیا شیعہ نسل کشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 8 =