۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ 30 اگست کو ہونے والی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔ہماری عبادت ہماری عزاداری پر حکومت جھوٹے مقدمات درج کرے گی ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں معاونت کرے گی تو ہم بھی اپنے دشمنوں کو چھوٹ نہیں دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر اور ریال پر پلنے والے وطن کے غدار ہماری عبادت اور اذان کو دہشت گردی کہہ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 اگست کو ہونے والی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔ہماری عبادت ہماری عزاداری پر حکومت جھوٹے مقدمات درج کرے گی ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں معاونت کرے گی تو ہم بھی اپنے دشمنوں کو چھوٹ نہیں دیں گے۔

ہم نے چودہ سو سالوں سے یزید کا تعاقب نہیں چھوڑا، ہم کسی یزیدی کا تعاقب نہیں چھوڑیں گے۔ اگر حکومت اس معاملے سے لاتعلق ہے تو پھر اذان کی صداؤں میں علی ولی اللہ کے ورد کو دہشت گردی کہنے والے ملعون نام نہاد اسلامک لائیر فارم کے سرغنہ زاہد سعید بھٹا کو فوری طور پر توہینِ مذہب، توہینِ اہل بیت علیہم السلام، توہینِ صحابہ رض اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے اور گرفتار کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .