بدھ 16 ستمبر 2020 - 17:28
اسلامی تحریک پاکستان کا روز جمعہ گلگت بلتستان میں یزیدیت مردہ باد ریلیوں کا اعلان

حوزہ/ تکفیریت کی جہالت اور حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی کے خلاف منظم انداز میں پورے گلگت بلتستان میں یذیدیت مردہ باد ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان نے 18 ستمبر بروز جمعہ پورے جی بی میں مردہ باد یزیدیت ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کیا ہے۔

آئی ٹی پی جی بی کے صدر سید عباس رضوی کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس سکردو میں ہوا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں ملک میں فرقہ وارانہ تصادم پیدا کرنے کی سازش کیخلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ناموس اہل بیت علیہم السلام کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور تکفیریت کی جہالت اور حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی کے خلاف منظم انداز میں پورے گلگت بلتستان میں یذیدیت مردہ باد ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں کہا گیا کہ کارکن تمام مقامات اور اضلاع میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha