اتوار 11 جنوری 2026 - 11:41
ایرانی پارلیمنٹ "امریکہ مردہ باد" اور اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا

حوزہ/ ایران میں جاری بد امنی اور گزشتہ دہشتگردانہ اقدامات کہ جس میں متعدد پولیس اہلکار شہید ہوئے، پارلمینٹ میں ایرانی چیف جسٹس کے خطاب کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پورا پارلیمنٹ گونج اٹھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں جاری بد امنی اور گزشتہ دہشتگردانہ اقدامات کہ جس میں متعدد پولیس اہلکار شہید ہوئے، پارلمینٹ میں ایرانی چیف جسٹس ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے خطاب کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد، اللہ اکبر اللہ اکبر، ہم اہل کوفہ نہیں جو علی کو تنہا چھوڑ دیں، خون کا ہر قطرہ رہبر معظم کے نام قربان ہے، منافق پر لعنت، جیسے کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پورا پارلیمنٹ گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے سبب احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تا ہم ان مظاہروں سے غلط استفادہ کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں نے دکانوں کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور متعدد پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا یے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha