اتوار 11 جنوری 2026 - 21:12
ایرانی مذہبی انجمنوں کا ٹرمپ اور دنیا کی دیگر طاغوتی قوتوں کو انتباہ! فرزندانِ مکتبِ عاشوراء خون کے آخری قطرے تک اسلام، عوام اور انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں

حوزہ/دشمنوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف، ایرانی مذہبی انجمنوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فرزندانِ مکتبِ عاشوراء خون کے آخری قطرے تک اسلام، ایرانی عوام اور انقلابِ اسلامی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مذہبی انجمنوں نے حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں میں عوام، عوامی املاک اور مذہبی مقدسات کے خلاف دہشتگردوں کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذہبی انجمنیں اسلام اور انقلابِ اسلامی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اس بیانیے کا مکمل متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

...فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذهَبُ جُفاءً وَأَمّا ما يَنفَعُ النّاسَ فَيَمكُثُ فِي الأَرضِ... سورۂ مبارکۂ رعد، آیت 17)

مذہبی انجمنیں، اس سرزمین (ایران) کے فرزند اور تمام لوگوں کی اقتصادی مشکلات میں ان کی ہمدرد اور شریک ہیں؛ لیکن اعتراض اور بغاوت میں فرق ہے۔

آج دہشت گرد دشمنوں کے اقدامات، بغاوت سے بھی بڑھ کر دہشت گردانہ جنگ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

دشمن، ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذریعے بارہ روزہ جنگ کی شکست کی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔

آج احتجاج کے نام پر دہشت گرد دشمنوں کی موجودگی اور سرگرمی، اس قدر آشکار ہوئی ہے کہ جس نے بارہ روزہ جنگ کے ایک اور میدان کو واضح کیا ہے۔

مسجد، امام بارگاہ اور امام زادوں کے مزارات پر حملہ اور توہین، قرآن اور دعاؤں کی کتابوں کو نذرِ آتش کرنا، سیکیورٹی فورسز کو بے دردی سے شہید کرنا اور نرسوں کو زندہ جلانا اعتراض نہیں ہے؛ بلکہ دہشتگردی ہے اور اس دہشتگردی نے ملکی امن و امان کو نشانہ بنایا ہے۔

ملکی سلامتی، زندگی کی پہلی بنیاد ہے اور اس سے مقابلہ ایرانی مسلمان اور اسلامی جمہوریہ کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔

مذہبی انجمنیں، اسلام اور عوام کے ساتھ ہیں۔ مذہبی انجمنیں ایک دن اقتصاد کی صورتحال پر عوام کے ساتھ سراپا احتجاج اور آج سڑکوں پر دہشتگردانہ کاروائیوں اور جنگ کے خلاف کھڑی ہیں۔

مذہبی انجمنیں، ٹرمپ اور دنیا کی دیگر طاغوتی قوتوں کو خبردار کرتی ہیں کہ ہم فرزندانِ مکتبِ عاشوراء جب تک جان میں جان ہے اور خون کے آخری قطرے تک اسلام، عوام اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ انشاء الله اسلامی جمہوریہ اور ایرانی عوام انسانیت کے دشمنوں اور ظالموں پر فتح و کامیابی کی شیرینی چکھیں گے۔

منجانب:

جامعہ ایمانی مشعر

بسیج مداحان و ہیئت

ہیئتِ رزمندگان اسلام

اتحادیہ انجمن ہائے اسلامی دانش آموزان

مجمع کانون ہائے فرہنگی تبلیغی

شورای ہیئتِ مذہبی

شورای ہیئتِ و خواتین مداحان

کانون مداحان اہل بیت

بنیاد دعبل خزائی

مجمع شاعرانِ اہل بیت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha