حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں حالیہ واقعات کے بعد آیت اللہ مکارم شیرازی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
ملت عزیز ایران
حالیہ دنوں کے واقعات نے ہر انسان کے دل کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس قوم نے اپنی آزادی اور وقار کی انتہائی سنگین قیمت ادا کی ہے اور اب جبکہ دشمن نے اس سرزمین اور اس کے لوگوں پر حملہ کرنے کی پہلے سے زیادہ سنجیدگی سے سازش کی ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا چاہیے۔ اس لیے، میں چند ضروری اور اہم نکات کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں:
اول: لوگوں کے معاشی اور اقتصادی مسائل نے سب کو پریشان کر رکھا ہے لیکن ہر کوئی، خاص طور پر اشرافیہ اور معاشرے کے کسی بھی حصے میں بااثر افراد کو محتاط رہنا چاہیے کہ اسے بعض سود جو افراد اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں۔
دوم: تمام مسئولین اور حکام کے لیے ضروری ہے کہ وہ وطن عزیز کے لوگوں کے جائز مطالبات کو سنیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات انجام دیں۔
سوم: حکام کو چاہئے کہ وہ فتنہ و فساد کے مقابلہ کے لئے کمر باندھ لیں اور سود جو افراد کے ہاتھ کاٹنا چاہئے اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا نرمی نہیں برتنی چاہئے۔ چہارم: عام لوگوں، خصوصا اپنے عزیز نوجوانوں اور جوانوں کو متوجہ کرنا چاہوں گا کہ افراتفری اور آشوب سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
میرے عزیز فرزندان، دشمن کے ایجنٹوں کو اپنے جائز مطالبات سے ہرگز غلط فائدہ نہ اٹھانے دیں کہ وہ اس کے بہانے آپ کے مقدسات کی توہین کریں، املاک، عوامی مقامات اور مساجد کو تباہ کریں اور یہاں تک کہ لوگوں کی ذاتی املاک وغیرہ پر حملہ کریں لہذا آپ کو اپنی صفوں کو ان شرور افراد سے الگ کرنا چاہئے۔
امید ہے کہ رجب کے مقدس مہینے کے ان شب و روز میں یہ ملک اور نظام اسلامی حضرت ولیعصر (عج) کے زیر سایہ اور لوگوں اور مسئولین کے تعاون سے ان فتنہ گروں اور فسادیوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته









آپ کا تبصرہ